اداکار و ماڈل فہد مصطفیٰ کی نئی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کی پہلی جھلک

اداکار و ماڈل فہد مصطفیٰ کی نئی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کی پہلی جھلک
اداکار و ماڈل فہد مصطفیٰ کی نئی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کی پہلی جھلک

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارو ماڈل فہد مصطفیٰ کی نئی فلم’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے جس میں وہ لال سکارف پہنے بہت خوش نظر آرہے ہیں۔فلم کے لئے بنائی گئی یہ تصویر کسی بازار میں بنائی گئی ہے لیکن اس میں کوئی اور فنکار موجود نہیں ہے۔فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آنے کے بعد بہت سے فنکاروں نے فہد مصطفیٰ کو مبارکباد دی ہے جن میں ماہرہ خان،فیصل قریشی،شعیب ملک،شائستہ لودھی اورفخر عالم شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ماہرہ خان نے اس پر’’اوئے ہوئے‘‘ لکھ کر ٹوئٹ کیا تو جواب میں فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ ’’تھینک یو باجی‘‘۔فلم میں فہد کے مقابل مہوش حیات ہیں ۔ڈائریکٹر نبیل قریشی اور پروڈیوسر فزا علی میرزا ہیں۔فلم عیدالاضحیٰ پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر