فلم انڈسڑی کی کامیابی کیلئے آج بھی پر امید ہوں:ریما

فلم انڈسڑی کی کامیابی کیلئے آج بھی پر امید ہوں:ریما
فلم انڈسڑی کی کامیابی کیلئے آج بھی پر امید ہوں:ریما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)فلم سٹار یما خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی کامیابی کیلئے آج بھی پر امید ہوں ‘فلمسازوں کو عید پر منفر د فلمیں لاکر انڈسڑی کی رونقیں بحال کر نی چاہیے۔ اپنے ایک انٹرو یو میں ریما خان نے پاکستان فلم انڈسڑی کی جو ایک پہچان ہے اس کو ختم کر نے کی بجائے اس کو دوبارہ بحال کر نے کی ضرورت ہے جو صرف منفر د فلمیں بنانے سے ہی ممکن ہوسکتا ہے اور میں مایوس نہیں ہوں بلکہ آج بھی پاکستانی فلم انڈسڑی کی کامیابی کیلئے پر امید ہوں۔ اداکارہ کاکہنا تھا کہ بھارتی فلموں کی نمائش کی حمایت کرنیوالے فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے دشمن ہیں جن کے خلاف سب کو متحد ہونا ہو گا۔عید پر انڈین فلموں پر عارضی پابندی سے پاکستانی انڈسٹری کو ڈوبنے سے بچایا ہے.
اور ہمیں یقین ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی سے پاکستانی انڈسٹری کو بے حد فائدہ ہو گا۔

مزید :

کلچر -