ثمینہ بٹ کی ایک سال کے وقفہ کے بعد شوبز میں واپسی

ثمینہ بٹ کی ایک سال کے وقفہ کے بعد شوبز میں واپسی
ثمینہ بٹ کی ایک سال کے وقفہ کے بعد شوبز میں واپسی

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ثمیہ بٹ کی ایک سال کے وقفہ کے بعد شوبز میں واپسی عید کے بعد مقامی تھیٹر میں پرفارم کریں گی۔ثمینہ بٹ نے شادی کے بعد اپنے شوہر کامیڈین سرفراز وکی کے منع کرنے پر شوبز چھوڑا تھا۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے دوبارہ شوبز جوائن کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد میں ایک بار پھر کام شروع کرنے جا رہی ہوں۔ثمینہ بٹ نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں کچھ نیا اور منفرد کرکے دکھاؤں۔ماہ نور نے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت پسند نہیں کرتی جو لوگ میری برائیاں اور خامیاں تلاش کرنے میں لگے رہتے ہیں ان کو اپنے کام کی طرف توجہ دینی چاہیے۔اچھا اخلاق ہی انسان کی پہچان ہے۔اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسرے پر ڈالنے کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔انہوں نے کہا کسی کی ذات کو تنقید کا نشانہ بنانا ہرگز پسند نہیں اور نہ ہی میری فطرت میں ایسے چیزیں ہیں۔میری کچھ دوست ہی میرے نام غلط چیزیں منسوب کرکے جھوٹی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں میران کو مشورہ ہے کہ وہ خود ایسا کام کریں جس سے ان کی بھی عزت ہو اور ان کی فیملی اور دوستوں کی بھی لوگ تعریف کریں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...