زارانور عباس اور اسد صدیقی کی دوستوں کے اعزاز میں سحری

زارانور عباس اور اسد صدیقی کی دوستوں کے اعزاز میں سحری
زارانور عباس اور اسد صدیقی کی دوستوں کے اعزاز میں سحری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ زارانور عباس اور اسد صدیقی نے دوستوں کے اعزاز میں سحری کا اہتمام کیا جس میں فنکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں اسما عباس،کومل عزیز خان،امرخان اور زرنش خان سمیت بہت سے فنکار شامل تھے۔اس موقع پر فنکاروں کا کہنا تھا اس قسم کے مواقع بہت کم آتے ہیں رمضان المبارک میں افطاری پر ایک دوسرے سے مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اس طرح ایک دسرے سے تبادلہ خیال ہوجاتا ہے ۔اس موقع پر رمضان المبارک کے حوالے فنکاروں کا کہنا تھا دنیا کے تمام مسلم ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ماہ رمضان کوبھرپورمذہبی عقیدت اورجذبے کے ساتھ گزارا جاتاہے اوریہ سماں دیدنی ہوتاہے۔ زندگی کے تمام شعبوں کے لوگ ماہ رمضان میں سحری اورافطاری کی خوبصورت تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں جبکہ پاکستان فنون لطیفہ کے تمام شعبوں سے وابستہ فنکاراورتکنیک کار بھی مذہبی احترام کے ساتھ شوبز سرگرمیوں کو محدود کرتے ہوئے روزے رکھتے اورسحری ،افطاریوں کا اہتمام کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -