شاہ رخ عید کی نماز کہاں پڑھیں گے اور کیاکریں گے؟

شاہ رخ عید کی نماز کہاں پڑھیں گے اور کیاکریں گے؟
شاہ رخ عید کی نماز کہاں پڑھیں گے اور کیاکریں گے؟

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی عید کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید پر کہاں نماز پڑھیں گے اور عید کے روز کیا کیا کریں گے۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر بہت زیادہ فعال رہتے ہیں اور ٹوئٹر ہی کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے اور ان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جوابات دیتے ہیں۔گزشتہ روز بھی شاہ رخ خان ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے کہ اعجاز نامی ایک صارف نے انہیں رمضان کی مبارکباد دی جس پر شاہ رخ خان نے جواب میں اپنے تمام چاہنے والوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔اسی موقع پر فین فور ایور نامی صارف نے ان سے پوچھا ’’خان صاحب عید کی کیا منصوبہ بندی ہے اس بار؟ امریکا میں عید منائیں گیے یا ممبئی آؤ گے؟‘‘جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ’’جہاں بھی ہوں گے نماز پڑھیں گے اور سب کو گلے لگالیں گے۔‘‘واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں فلم’’زیرو‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما رومینس کرتی نظر آئیں گی، فلم رواں سال کے آخر میں 21 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...