لاہور کے تھیٹرز میں کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے :خوشبو

لاہور کے تھیٹرز میں کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے :خوشبو
لاہور کے تھیٹرز میں کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے :خوشبو

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ( فلم رپورٹر) اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ لاہور سے باہر جا کر ڈراموں میں کام کرنے کو جی نہیں چاہتا لیکن شوبز میں کام کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے‘ میں صرف اسٹیج نہیں فلموں میں بھی مصروف ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ خوشبو نے کہا کہ لاہور کے تھیٹرز میں کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے اور میں نے کبھی بھی دوسرے شہروں میں خوشی سے جا کر ڈرامہ نہیں کیا لیکن شوبز کی مجبوری ہے کہ جہاں بھی فنکار کو کام ملے وہاں ضرور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج کی ترقی ہی فنکاروں کی ترقی اور خوشحالی ہے۔ میں سمجھتی ہوں جس کام کے بارے میں تجربہ نہ ہو وہاں ٹانگ اڑانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

ا بلکہ مشکلات ہوتی ہیں خدا کا شکر ہے کہ میں شوبز میں کامیاب جا رہی ہوں اس لئے میں اپنی توجہ شوبز پر ہی مرکوز رکھوں گی۔

مزید : کلچر