عائشہ گلالئی کا پرویز خٹک کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

عائشہ گلالئی کا پرویز خٹک کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ
عائشہ گلالئی کا پرویز خٹک کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

  

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عائشہ گلالئی نے سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے این اے 25 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے م طابق پاکستان تحریکِ انصاف سے منحرف ہو کر اپنے نام سے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے والی خاتون سیاستدان عائشہ گلالئی نے سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مقابلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 کیلئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرا دیے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی کی 6 نشستوں سے بیک وقت انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف راولپنڈی سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے انتخابات 2018ء کے دوران اپنی پارٹی کی طرف سے چار خواجہ سراو¿ں کو الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

مزید : قومی