صحیفہ جبار ڈرامہ سیریل ’’بیٹی‘‘کے مرکزی کردار میں کاسٹ

صحیفہ جبار ڈرامہ سیریل ’’بیٹی‘‘کے مرکزی کردار میں کاسٹ
صحیفہ جبار ڈرامہ سیریل ’’بیٹی‘‘کے مرکزی کردار میں کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار کا جلد ریلیز ہونے والا ڈرامہ خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر مبنی ہے۔ماڈل نے ’’بیٹی‘‘ نامی ٹی وی ڈرامہ سائن کیا ہے، جس میں ان کے ہمراہ فہد مرزا کام کرتے نظر آئیں گے۔صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ ’یہ ڈرامہ ایسے گھرانوں کے لیے ہے جو بیٹیوں کو رحمت کے بجائے بوجھ سمجھتے ہیں‘اس ڈرامے کی کہانی صوفیہ خرم نے تحریر کی، جبکہ اس کی ہدایات محسن مرزا دے رہے ہیں اور پروڈکشن آئی ڈریمز کمپنی کے بینر تلے کی جارہی ہے۔’’بیٹی‘‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے صحیفہ نے بتایا کہ ’میں ایک پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں، اس کے والد کا انتقال اس وقت ہوچکا تھا جب یہ کافی چھوٹی تھی، اور اس کی پرورش اس کی ماں نے اکیلے کی جو کہ کافی مضبوط خاتون ہیں‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’یہ لڑکی ایک ایسے لڑکے سے محبت میں مبتلا ہوجاتی اور شادی کرلیتی ہے جس کی فیملی اس کی فیملی سے کافی الگ ہے، اور اس ڈرامے کی کہانی اس گھرانے میں اس لڑکے کے ایڈجسٹ کرنے کے گرد گھومتی ہے‘۔صحیفہ جبار کے مطابق جس لڑکے سے ان کی شادی ہوگی، وہاں بیٹیوں کا بوجھ سمجھا جائے گا۔
اس ڈرامے میں جاوید شیخ اور اسما عباس صحیفہ جبار کے ساس سسر کا کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔

مزید :

کلچر -