ویمنز ایشیا کپ ، پاکستان نے ملائیشیا کو 147رنز سے ہرا دیا

ویمنز ایشیا کپ ، پاکستان نے ملائیشیا کو 147رنز سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(نیٹ نیوز )ویمن ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز سے شکست دے دی ، ایونٹ میں پاکستان اگلا میچ 9 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا، بھارت ویمن نے سری لنکا ویمن کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی سمیٹی، بنگلہ دیش ویمن نے تھائی لینڈ ویمن کو 9 وکٹوں سے زیر کیا۔کینارا اکیڈمی اوول ،کوالالمپور میں جاری ویمن ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمن ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میزبان ملائیشیا کو 147 رنز سے آٹ کلا س کر دیا ۔پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے ،کپتان بسمہ معروف نے 37 گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے62اور ندا ڈار نے 27گیندوں پر3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے41 رنز کی اننگز کھیلی۔ ثنا میر 14 اور نین عابدی 9 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہیں۔پاکستان ٹیم کی بالروں نے بھی ملائیشیا کی ایک نہ چلنے دی اور انہیں کسی موقع پر کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ملائیشیا کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں صرف 30 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔پاکستانی بالر ندا ڈار نے ایک بار پھر شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ ندا ڈار مسلسل دوسرے میچ میں پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ملائیشیاکے خلا ف اس کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم گروپ میں 2.602کے شاندار نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے،قومی ٹیم اب9جون کو روایتی حریف بھارت کے مد مقابل آئے گی ،،پاکستان دو مرتبہ ویمنز ایشیاکپ کا فائنل کھیل چکا ہے ،ویمنز ایشیاکپ ملائیشیاکے دارلحکومت کوالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل کے تحت کھیلا جارہا ہے ۔
جس میں پاکستان،، بھارت ،میز بان ملائیشیاء،،بنگلہ دیش ، سری لنکا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ بھارت ویمن نے سری لنکا ویمن کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی سمیٹی، بنگلہ دیش ویمن نے تھائی لینڈ ویمن کو 9 وکٹوں سے زیر کیا۔