آئرلینڈکے سکواڈ کا اعلان گیری ولسن نئے کپتان مقرر

آئرلینڈکے سکواڈ کا اعلان گیری ولسن نئے کپتان مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈبلن (اے پی پی) کرکٹ آئرلینڈ نے آئندہ ہفتے شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، ولیم پورٹرفیلڈ کی جگہ گیری ولسن کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا، پورٹرفیلڈ بطور پلیئر سیریز میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ سہ ملکی سیریز 12 جون سے شروع ہو گی جس میں آئرلینڈ کے علاوہ سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان گیری ولسن، اینڈریو بلبرائن، پیٹر چیس، جارج ڈوکریل، بیری میکارتھے، کیون اوبرائن، ولیم پورٹرفیلڈ، سٹورٹ پوئنٹر، بائیڈ رینکن، جیمز شینن، سیمی سنگھ، پال سٹرلنگ، سٹورٹ تھامسن اور کریگ ینگ پر مشتمل ہے۔