متھالی راج ٹی ٹونٹی میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والی پہلی بھارتی کرکٹر

متھالی راج ٹی ٹونٹی میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والی پہلی بھارتی کرکٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور(اے پی پی) متھالی راج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والی بھارت کی پہلی کرکٹر بن گئیں۔سری لنکا ویمن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 33 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
، متھالی ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والی مجموعی طور پر ساتویں کھلاڑی ہیں، انگلینڈ ویمن ٹیم کی سابق کپتان شارلوٹی ایڈورڈز کو زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز حاصل ہے انہوں نے 2605 رنز بنا رکھے ہیں۔