رافیل نڈال 11ویں مرتبہ فرنچ اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

رافیل نڈال 11ویں مرتبہ فرنچ اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پیرس (اے پی پی) دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 11ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے کوارٹر فائنل میں حریف ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو کو شکست دی۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں ہسپانوی سٹار اور 16 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی