پنجاب اوپن انڈر 15فٹ بال چیمپئن شپ جولائی میں منعقدہوگی

پنجاب اوپن انڈر 15فٹ بال چیمپئن شپ جولائی میں منعقدہوگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمدعامر جان نے کہا ہے فٹ بال کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے جولائی میں پنجاب اوپن انڈر 15فٹ بال چیمپئن شپ منعقد کی جارہی ہے جس سے گراس روٹ لیول سے کھلاڑی سامنے آئیں گے ، جولائی کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہونیوالی چیمپئن شپ میں ضلع، ڈویژن اور پنجاب کی سطح پر مقابلے ہوں گے، کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں کیا۔

سردار نوید حیدر کی قیادت میں پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

،جو اب انٹرنیٹ پر بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی