ایشین گیمز کیلئے قومی سکواش ٹیم کا اعلان

ایشین گیمز کیلئے قومی سکواش ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)رواں سال اگست میں انڈونیشیا میں منعقد ہونیوالی ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی اسکواش ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز کیلئے چار رکنی اسکواڈ میں طیب اسلم ، عماد فرید، اسرار احمد اور عاصم خان پاکستان کی نمائندگی کرینگے جبکہ وویمنز ٹیم میں مدینہ ظفر، فائزہ ظفر ،آمنہ فیاض اور رفعت خان ایشین گیمز کے وویمنز ایونٹ میں نماسئندگی کریں گی ۔