متحدہ عرب امارات ایشین فٹ بال کپ 2019 کی میزبانی کریگا

متحدہ عرب امارات ایشین فٹ بال کپ 2019 کی میزبانی کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مناما(آئی این پی)ایشین فٹ بال کنفڈریشن ایگزیکٹو کمیٹی نے 2019 میں شیڈول ایشین کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو سونپ دی۔ ایشین فٹ بال کنفڈریشن ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایران کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میگا ایونٹ کی میزبانی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے میگا ایونٹ کی میزبانی ملنے پر متحدہ عرب امارات فٹ بال ایسوسی ایشن حکام کو مبارکباد پیش کی۔