ہاکی چیلنج کپ ، پشاور بلیو نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پشاور(این این آئی)رمضان سپورٹس فیسٹول میں جاری ہاکی چیلنج کپ میں پشاور بلیوکی ٹیم نے پشاور ریڈ کو دو کے مقابلے چار گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، دوسرے میچ میں پشاور لائنز اور پشاور گرین کی ٹیمیں دو دو گول سے برابر رہی، اس موقع پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ مہمان خصوصی تھے۔