رمضان سکواش چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

رمضان سکواش چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) دوسری ا ایس اینڈ جی پی ایل رمضان سکواش چیمپئن شپ آج بروز جمعتہ المبارک 8 جون کو پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے سپورٹس سیل کے جنرل سیکرٹری اشرف ندیم کے مطابق پچھلے سال رمضان میں پہلے سکواش ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا۔ کھلاڑیوں کی بھرپور پذیرائی اور شرکت کی وجہ سے اس سال بھی یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اشرف ندیم کے مطابق ایس اینڈ جی پی ایل پاکستان میں سکواش کو بھرپور طریقے سے پرموٹ کر رہا ہے۔