ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 246 رنز بنا لئے

ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 246 رنز بنا لئے

پورٹ آف سپین (نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنا لئے، شین ڈورچ اور کپتان جیسن ہولڈر نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 90 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو تباہی سے بچایا، ڈورچ 46 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، لاہیرو کمارا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پورٹ آف سپین میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین قائد جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کالی آندھی کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 4 کے سکور پر اسے کریگ بریتھویٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جو 3 رنز بنا کر سرنگا لکمل کی گیند کا نشانہ بنے، 40 کے سکور پر ڈیوون سمتھ 7 رنز بنانے کے بعد رن ا?ؤٹ ہو گئے، کیرن پاویل 38 رنز بنا کر کمارا کی گیند پر بولڈ ہوئے، شے ہوپ 44 رنز بنا کر کمارا کی گیند پر کیچ ا?ؤٹ ہوئے، 147 کے سکور پر کالی ا?ندھی کی پانچویں وکٹ گری جب روسٹن چیس 38 رنز بنانے کے بعد رنگنا ہیراتھ کی گیند کا نشانہ بنے، اس موقع پر شین ڈورچ اور کپتان جیسن ہولڈر نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 90 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا اور سکور 237 تک پہنچا دیا، کمارا نے ہولڈر کو ا?ؤٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑی، ہولڈر نے 40 رنز بنائے، اس کے بعد ڈورچ اور دیوندرا بیشو نے دن ختم ہونے تک مزید نقصان نہ ہونے دیا، اسطرح پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 246 رنز بنا لئے تھے، ڈورچ 46 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، بیشو 32 گیندیں کھیلنے کے باوجود رنز کا کھاتہ نہ کھول سکے، لاہیرو کمارا نے 3 جبکہ لکمل اور ہیراتھ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...