ریلوے اور کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کے لئے ساڑھے 29ارب سے زائد کے فنڈز جاری

ریلوے اور کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کے لئے ساڑھے 29ارب سے زائد کے فنڈز ...

لاہور (سٹی رپورٹر) وزارت منصوبہ بند ی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 19ارب 38کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 42ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جار ی کردہ اعداد وشمار کے مطابق وی ایچ ایف کمیونیکیشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لئے 10کروڑ ، خان پور لودھراں سیکشن کی بحالی کے لئے ایک ارب 79کروڑ ، حسن ابدال میں ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لئے 38کروڑ 52لاکھ ، 800 کوچز اور2000 ویگنز کی سپیشل ریپیئر کے لئے 67 کروڑ ،سگنل گیئر کی تبدیلی کے لئے ایک ارب 99کروڑ ،ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش 25 کروڑ ،خانیوال ٹو سکھر سیکشن کی بحالی کے لئے 58کروڑ، گوادر میں ریلوے کنٹینر یارڈ کے لئے 41لاکھ ، سٹاف کوارٹر کی تعمیر کے لئے 11کروڑ ،2010ء سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے ایک ارب 66کروڑ، سی پیک کے تحت ایم ایل ون روٹ پر نیو ڈرائی پورٹ حویلیاں کے لئے 8 کروڑ 20لاکھ ،ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے لئے 5 ارب 50 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔دریں اثناء وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونی کیشن ڈویژن کے لئے 10 ارب 16کروڑ 16لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے رواں مالی سال میں 13ارب 66کروڑ 3 لاکھ روپے کے فنڈ ز مختص کئے ہیں ۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گرین لائن کراچی بس ریپیڈ سسٹم کے لئے 8ارب 45کروڑ ،کراچی پیکیج کے لئے ایک ارب 50 کروڑ 52لاکھ ،اسلام آباد میں سینٹرل پولیس آفس میں تعمیراتی کاموں کے لئے 11کروڑ 54لاکھ ،این ٹی آر سی پرمننٹ ٹریفک کاؤنٹ پروگرام کے لئے 71لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

فنڈز جاری

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...