ہیلتھ کیئر کمیشن نے جعلی ڈاکٹروں کے مزید65اڈے بند کر دیے

ہیلتھ کیئر کمیشن نے جعلی ڈاکٹروں کے مزید65اڈے بند کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)چار اضلاع میں جاری کارروائی کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز65عطائیوں کے اڈے سربمہر کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور ،فیصل آباد،ساہیوال اور اوکاڑہ کے اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی۔کمیشن کی ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں179علاج گاہوں پرچھاپے مارے اوران میں سے 65عطائیوں کے اڈوں کو سیل کردیا۔سب سے زیادہ 24اڈے فیصل آبادمیں،اوکاڑہ میں15، ساہیوال میں14اورلاہور میں 12عطائیوں کے کاروبار بند کردیے گئے۔ ریکارڈ کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے جن178مراکزکا دورہ کیا،ان میں سے59عطائیوں نے عطائیت ترک کر کے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔لاہور میں ریاض کلینک ،میرب کلینک ،آصف دواخانہ،رضوان میڈیکل سٹور اینڈکلینک،عرفان کلینک،المصطفیٰ فری ڈسپینسری ، فہدفری ڈسپینسری،مریم کلینک،محمود میڈیکل سٹور،خادم حسین اینڈ سنز میڈیکل سٹور اورعلی کلینک کو بند کیا گیاہے۔