(ن) لیگ دور کے قرضے قوم پر بھاری بوجھ ہیں،سائرہ زاہد

(ن) لیگ دور کے قرضے قوم پر بھاری بوجھ ہیں،سائرہ زاہد

لاہور(پ ر) تحریک انصاف شعبہ خواتین شالیمار ٹاؤن کی صدر سائرہ رانا زاہد نے میاں حامد معراج کے ہمراہ شالیمار ٹاؤن حلقہ پی پی147میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائرہ رانا زاہد نے کہا کہ ن لیگی دور کے قرضے قوم پر بوجھ اور ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہیں بڑھتے ہوئے قرضوں نے ملک کو مقروضستان بنادیا ہے 65سالوں میں14ہزا ر کھرب قرضہ لیا گیا جبکہ ن لیگ کے دور حکومت میں 10ہزار کھرب قرضہ لے کر ریکارڈ قائم کیا۔حکومتی بڑھتے ہوئے قرضوں کے باعث ہر پاکستانی اور پیدا ہونے والا بچہ بھی ڈیڑھ لاکھ سے زائد کا مقروض ہے ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کا پہیہ چلانے کی خاطرگزشتہ کئی دہایؤں سے ہر آنے والی حکومت نئے قرضے کا بوجھ عوام پر چھوڑ جاتی ہے موجودہ حکومت بھی اپنی مدت کی تکمیل کے بعد یہ قرضے آنے والی حکومت کے ذمہ چھوڑ کر رخصت ہوگئی۔

سائرہ

مزید : میٹروپولیٹن 1