سی پیک کا کامیابی کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ، محمد رفیق رجوانہ

سی پیک کا کامیابی کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ، محمد رفیق رجوانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( نمائندہ خصوصی )گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ سے تاجروں کے7رُکنی وفد نے عامر صدیق کی قیادت میں گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تاجر قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور کاروباری سرگرمیوں میں وسعت کی وجہ سے لوگوں کے لئے روزگار کے نئے موقع پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن سے انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو اور سہولیات میں اضافہ ہو سکے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے اور دُنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب سی پیک کے ثمرات نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک تک پہنچیں گے۔گورنر نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کے لئے ہر کسی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
رفیق رجوانہ