پروفیسر آغا شبیر پی جی ایم آئی اور جنرل ہسپتال کے نئے پرنسپل تعینات

پروفیسر آغا شبیر پی جی ایم آئی اور جنرل ہسپتال کے نئے پرنسپل تعینات

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے پروفیسر آغاشبیر علی کو پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ،امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کا نیا پرنسپل تعینات کر دیا ہے اور پروفیسر رضوان مسعود بٹ کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو چکے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض ادا کرنے شروع کر دئیے ہیں ۔ نئے تعینات ہونے والے پرنسپل آغا شبیر علی نے انتظامی ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ ،ڈسپلن اور مریضوں کی بہتر سے بہتر نگہداشت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

ور ہر شعبے میں سروسز کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدہ مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو تمام امور کی نگرانی کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں ،سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور زیادہ سے زیادہ بہتر نتائج دینے کی کوشش کریں گے،پروفیسر آغا شبیر علی نے کہا کہ حکومت نے انہیں جو ذمہ داریاں سونپی ہیں وہ ان سے صحیح معنوں میں عہدہ برآ ہونے کی کوشش کریں گے ۔ لاہور جنرل ہسپتال ، پی جی ایم آئی و امیرالدین میڈیکل کالج اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کو دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...