ڈاکٹر عظمی قریشی کی بطور وائس چانسلر تقرری ، مقابلہ جات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم

ڈاکٹر عظمی قریشی کی بطور وائس چانسلر تقرری ، مقابلہ جات کا جائزہ لینے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر )ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی تقرری،انکی اہلیت اور تحقیقی مقالہ جات کے جائزہ کیلئے 5 رکنی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخوت فاؤنڈیشن اور ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر حسن عامر شاہ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،ڈاکٹر شاہد امجد چوہدری ریکٹر لاہور سکول ۱ٓف اکنامکس،پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور پروفیسر اینڈ پرنسپل پی یو سی ۱ٓئی ٹی پنجاب یونیورسٹی لاہوراور ڈاکٹر چوہدری جمیل انور سابق وائس چانسلر لاہور گیریژن یونیورسٹی لاہورشامل ہیں نیز مذکورہ انکوائری کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جمعہ15 جون تک تفصیلی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرے تاکہ اسکی روشنی میں مزید کاروائی کو مکمل کیا جاسکے۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مس رخسانہ کوثر کی جانب سے دائر کئے گئے ہیومن رائٹس کیس نمبر 13865-P/2018 میں چیف جسٹس سپریم کورٹ ۱ٓف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے انکوائری کمیٹی کو اختیار دیا ہے کہ وہ اس وقت وائس چانسلر کا تقرر کرنیوالی سرچ کمیٹی کے سربراہ سید بابر علی اور ممبران پروفیسر ظفر اقبال قریشی،مس عائشہ غوث پاشا، ڈاکٹر نظام الدین اورسیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے بھی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی تقرری کی بابت دریافت کرے گی کہ ۱ن کی تقرری میں کس حد تک میرٹ، قواعد و ضوابط پر عمل کیا گیا ہے اور ۱ٓیا ان کی تعیناتی میں اقرباپروری یا منظور نظری کو ہی مد نظر رکھا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری یونیورسٹیز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب طیب ضیاء کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ انکوائری کمیٹی کو ہر قسم کی مطلوبہ محکمانہ معاونت فراہم کریں گے۔