ایکسی لینس ڈلیورڈاور پیکیجز کے درمیان SAPکے نفاذ کیلئے معاہدہ

ایکسی لینس ڈلیورڈاور پیکیجز کے درمیان SAPکے نفاذ کیلئے معاہدہ

لاہور(پ ر)ایکسی لینس ڈلیورڈ کو پیکیجز گروپ کیلئے SAPسول پارٹنر کی حیثیت سے منتخب کرلیا گیا ہے جس کے بعد ایکسی لینس ڈلیورڈ پاکستان بھر میں پیکیجز گروپ کے کاروباری اداروں میں SAPکے نفاذ کیلئے مکمل معاونت فراہم کرے گا ۔ایکسلینس ڈلیورڈ اور پیکیجز گروپ کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے تحت پاکستان بھر میں پیکیجز گروپ کو SAPانٹر پرائز سپورٹ کے نفاذ کے حوالے سے مدد فراہم کی جائیگی ،اس معاہدے کے تحت پیکیجز گروپ میں شامل بلھے شاہ پیکیجنگ پرائیوٹ لمیٹڈ،ڈی آئی سی پاکستان لمیٹڈ اورOmyapackپیک پرائیوٹ لمیٹڈ کو SAPانٹر پرائز سپورٹ کے نفاذ کے حوالے سے معاونت فراہم کی جائیگی ۔اس موقع پر ایکسلینس ڈلیورڈ کے سی ای او سجاد سید کا کہنا تھا کہ پیکیجز گروپ کی جانب سے بطور SAPسول پارٹنر کیلئے ایکسلینس ڈلیورڈ کا انتخاب ہماری کارکردگی اور صلاحیتوں پر اعتماد کی نشانی ہے ،ہمیں یقین ہے کہ ہم SAPکے نفاذ کے بعد پیکیجز گروپ کے آپریشنز میں مزید بہتری لا کر مارکیٹ میں ان کی مصنوعات کو مزید مسابقتی بنا نے کو یقینی بنائینگے جس کے بعد کمپنی آنیوالے سالوں میں مزید ترقی کرے گی ،اس معاہدے کا مقصد پاکستا ن بھر میں پیکیجز گروپ کے آپریشنز میں موجودہ SAPانسٹالیشن کو مزید مربوط بنانا ہے ،اس نفاذ کے ساتھ ایکسلینس ڈلیورڈ پاکستان بھر میں پیکیجز گروپ کے کاروباری اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ،کمپنی آپریشنز اور ایگزیکٹیو مینجمنٹ کے شعبوں میں بہترین پریکیٹسز کے حصول کیلئے پیکیجز گروپ کی معاونت کرے گی

معاہدہ

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...