ملک کو لوٹنے والے قانون کے شکنجے میں آچکے ہیں،میاں جاوید علی

ملک کو لوٹنے والے قانون کے شکنجے میں آچکے ہیں،میاں جاوید علی

لاہور( پ ر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بز نس فورم و سپور ٹس پنجاب کے صدرمیاں جاو ید علی نے کہاہے کہ نواز شریف نیب میں کرپشن کے باعث اپنے خلاف فیصلوں کے قریب آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اپنی کرپشن چھپانے اور کرپشن کے کیسوں سے جان چھڑانے کیلئے غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر قومی مفادات کے خلاف ہرزہ سرائیوں میں مصروف ہیں آ ئندہ انتخا بات میں شر یف فیملی کی پہچان پانامہ لیکس ،کرپشن اور لوٹ مار ہو گی، ملک و قوم کو لو ٹنے والا شریف خاندان قانون کے شکنجے میں آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ شریف اور ان کے حواری جتنے مرضی ہاتھ پاؤ ں مار لیں قوم ان کی حقیقت جان چکی ہے ، دھاند لی کی پیداوار(ن) لیگ چورو ں اور لیٹرو ں کا ٹو لہ ہے جن کامقصد صر ف ملک اور قوم کی دو لت پر ڈاکہ ڈالنا ہے مو ٹو گینگ اور علی بابا چا لیس چوروں کی ٹیم کر یشن چھپانے کیلئے اکٹھے ہو چکا ہے ۔

میا ں جاوید

مزید : میٹروپولیٹن 1