oppoنے سمارٹ فون اوپو فائنڈ ایکس متعارفکرانے کا اعلان کر دیا

oppoنے سمارٹ فون اوپو فائنڈ ایکس متعارفکرانے کا اعلان کر دیا

لاہور(سٹی رپورٹر) آرٹ و جدت انگیز ٹیکنالوجی سے آراستہ مصنوعات تیار کرنے والے عالمی سطح پر صف اول کے اسمارٹ فون برانڈ اوپو (OPPO) نے اپنا اسمارٹ فون اوپو فائنڈ ایکس (OPPO Find X)متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیا جدت انگیز بنیادی اسمارٹ فون 19 جون کو پیرس کے Louvreمیوزم میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل یکم جون اوپو نے اپنی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے فائنڈ سیریز بحال کرکے اسکی دوبارہ تیاری کی شروعات کی ہیں۔ فائنڈ ایکس ایک نئی پروڈکٹ ہے جسے پیرس کے مشہور مقام پر اجاگر کیا گیا اور اوپو کی جانب سے اپنے مستقبل کے اسمارٹ فون میں لامحدود جدتیں لانے کے لئے کوشاں ہے۔ اس میں حرف ایکس کا مطلب بھی نامعلوم، ایڈونچر سے بھرپور اور انتہا ہے۔ اوپو کے اسمارٹ فونز کی اعلیٰ معیار کی سیریز میں ایف سیریز ہمیشہ سے اپنی بہترین کنفیگریشن، جدت انگیز ٹیکنالوجی کی بنیاد، خوبصورت ڈیزائن، بہترین انداز کے ساتھ پرفارمنس اور پہلے سے زیادہ خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...