یو ایچ ایس کے تدریسی و تحقیقی بورڈ کا اجلاس،مختلف پروگرامز کیلئے مقالہ جات منظور
لاہور ( سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا135واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت کی سربراہی میں ہوا جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کے لیے مقالہ جات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیااُن میں ڈاکٹر عظمیٰ وسیم ایم فل اناٹومی، ڈاکٹر سحر محمد انور ایم فل بائیو کیمسٹری، ڈاکٹر سیدہ وجیہہ رضوی ایم فل مائیکروبیالوجی، ڈاکٹر وجیہہ خالد ایم فل اورل پیتھالوجی ، ڈاکٹر نعمان عزیز ایم فل فزیالوجی، ڈاکٹر سعدیہ جاوید ایم فل فزیالوجی، ڈاکٹر زوبیا ارم ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر مونا ملک ایم فل مائیکروبیالوجی، ڈاکٹر شازیہ اشرف ایم فل ماربڈ اناٹومی، ڈاکٹر روزینہ ناصر ایم ایچ پی ای، ڈاکٹر طیبہ اظہر ایم ایچ پی ای ، ڈاکٹر عاصم سیف، ایم ڈی کارڈیالوجی، ڈاکٹر روکیش یادیو ایم ایس کارڈیک سرجری اور ڈاکٹر محمد عبداﷲ ایم ایس پیڈیاٹرکس سرجری شامل تھے۔ اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئے20 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔