حضرت علیؓ کی سیرت امت مسلمہ کیلئے بہترین نمونہ ہے،مولانا اسماعیل

حضرت علیؓ کی سیرت امت مسلمہ کیلئے بہترین نمونہ ہے،مولانا اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سیرت و شخصیت حضرت علی المرتضیؓ تاریخ اسلام کا روشن باب ہے آپ کی سیرت امت مسلمہ کے لیے بہترین نمونہ ہے آپ کا دور خلافت مسلمان حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰؓ کی اشاعت اسلام کیلئے گراں قدر خدمات اور بے مثال جدوجہد و لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ آئے علیؓ میری اور آپ کی مثال ایسے ہے جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی حضرت ہارون علیہ السلام کے ساتھ مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔اور پھر فرمایا آئے علیؓ تم دنیا اور آخرت میں میرے بھائی ہو ۔آپؓ کو داماد پیغمبر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔مسلمان اسوۂ سیدنا علی پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت کی تمام تر کامیابی و کامرانی حاصل کرسکتے ہیں اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں کیونکہ شہادت سیدنا علی المرتضیٰ سراسر امن و سلامتی کا پیغام ہے ۔
ان کے یوم شہادت پر ہم انکی تعلیمات کو اپنانے اور اسلام کیلئے اپنا تن،من،دھن،مال ،جان و اولاد سب قربان کرنیکا عہد کریں ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرزکی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیزالرحمن ثانی،مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم ،پیررضوان نفیس ،مولانا قاری عبدالعزیزودیگر علماء نے سیرت سیدنا علی لمرتضیٰ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کی شجاعت ،بہادری،دلیری اور بردباری تاریخ اسلام کا سنہری باب ہے حضرت سیدنا علیؓ شیر خدا نے بچپن سے ہی حضرت محمد مصطفےٰؐ کی آغوش شفقت میں پرورش پائی۔ آپؓ کی ہمہ جہت شخصیت میدانِ شجاعت میں چمکتی تلواروں کی جھنٹکار میں اللہ کا شیر اور محراب و منبر کے درمیان مشغول عبادت تصویر مصطفےٰؐ دکھائی دیتی ہے آپ گویا اسلام کی عالمگیر تحریک حقہ ہر ممکن کامیاب بنانے کی خاطر اوائل عمری سے ہی کریم آقاؐ کے معاون و مددگار بن کر دشمنان دین کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔
مولانا اسماعیل