صوبائی دارلحکومت میں چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں
لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکو مت میں صرف ایک گھر میں ایک کروڑ سے زائدکاڈاکہ جبکہ چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطا بق ساندہ کے علاقے میں واقع گھر میں تین ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر فیملی کویرغمال بنالیا اور ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تاہم پولیس نے روایتی’ فنکاری‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 لاکھ روپے کا مقدمہ درج کر لیا ۔گارڈن ٹاؤن کے علا قہ میں حماد کی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو5لا کھ 75 ہزارما لیت کی نقد ی، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ مصطفی ٹاؤن کے علا قہ میں اختر کی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو5لا کھ 50ہزار ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن ،جوہر ٹاؤن کے علا قہ میں عرفان کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔ سمن آباد کے علا قہ میں اقبال کی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو 3لا کھ55ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، شادمان کے علا قہ میں حسن کے گھر میں اس کی فیملی سے3لاکھ35ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ڈیفنس سی کے علا قہ میں داؤد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،کوٹ لکھپت کے علا قہ میں قدیر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 75ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے جبکہ تھانہ چوہنگ کی حدود میں ڈاکوؤں نے ٹریفک وارڈن کو لوٹ لیا ہے۔ڈاکو واردات کے دوران ٹریفک وارڈن سے 11 ہزار روپے، موبائل فون، چالان پیپرز اور وائرلیس بھی چھین کر لے گئے۔ علاوہ ازیں گلشن راوی سے عاصم اور غازی آباد سے فرید کی گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی ، لاری اڈا ، سول لائنز ، سمن آباداور رائیونڈ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔