ریجنل پولیس آفیسرشیخوپورہ ذوالفقار حمید کی زیرصدارت کانفرنس روم میں میٹنگ

ریجنل پولیس آفیسرشیخوپورہ ذوالفقار حمید کی زیرصدارت کانفرنس روم میں میٹنگ

لاہور(کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر شیخو پورہ ذوالفقار حمید کی زیرصدارت جاری اور نئی سالانہ تر قیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کے لئے کانفرنس روم میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ آر پی او نے ان سکیموں پر کام کی رفتار اور ٹھیکیدار وں کی کارکردگی کا علیحدہ علیحدہ جائزہ لیا ۔آرپی اوآفس شیخوپورہ ریجن کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے بارے میں ایکسین بلڈنگ محمدحسیب خان کو ہدایت کی گئی کہ دوسری اور تیسری منزل کے تعمیراتی کا م کے معیار اور رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ آر پی او نے ایگز یکٹیو انجینئربلڈنگ ڈویژن شیخوپورہ محمد قاسم کو کہاکہ تھانہ فیکٹری ایریا ضلع شیخوپورہ کے تعمیراتی کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے جبکہ تھانہ صدرفاروق آباداورتھانہ سٹی مریدکے میں تعمیراتی کام کو جلد شروع کرنے کی ہدایات دیں۔ ذوالفقار حمید نے ضلع قصورمیں جاری ترقیاتی کاموں کے متعلق ایگزیکٹیوانجینئر قصور محمد ارشد ندیم کو کہا کہ تھانہ گنڈا سنگھ والاکے تعمیراتی کام کی رفتارکومزیدتیز کیا جائے ۔ تھانہ سٹی چونیاں،تھانہ چھانگا مانگا،تھانہ الہ آبادقصورکی بلڈنگز کے بارے میں کام کی رفتار کو سست قرار دیااورایکسین بلڈنگ کو ہدایات دیں کہ تمام پراجیکٹس کو ٹارگٹ ٹائم سے پہلے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے پولیس چوکی لاری اڈا کے بارے میں ہدایت کی کہ بلڈنگ کی تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کیاجائے۔ تھانہ سٹی ننکانہ صاحب،سٹی شاہکوٹ اورتھانہ سید والاکے متعلق تفصیلی ڈسکشن ہوئی اور احکام کوپراجیکٹس جلد ازجلدکام مکمل کرنے کی ہدایا ت دیں ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...