بھاٹی گیٹ، 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، مردہ خانے میں منتقل
لاہور(خبر نگار)بھاٹی گیٹ کے علاقے سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نشئی قرار دے کر مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقے میں بھاٹی چوک میں واقع پارک میں 55سالہ شخص کی لاش پڑی د یکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو شناخت نہ ہونے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشہ کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے۔