جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن مختلف علاقوں سے 15ملزمان گرفتار

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن مختلف علاقوں سے 15ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن فیصل شہزاد کی ہدایت پر نصیر آباد، لیاقت آباد اور اچھرہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے15 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او نصیر آباد رمضان ڈوگر کے مطابق نصیر آباد گراؤنڈ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا اور 6 افراد کو قماربازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ،ملزمان شاہد، شفقت، ذوالفقار، طارق اور شہریارکے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں کی نقدی ، موبائل فون اور گھڑیاں برآمد کر لیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او لیاقت آباد نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 ملزمان جبکہ اچھرہ پولیس نے پانچ ملزمان کو قمار بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔دریں اثناء انچارج انویسٹی گیشن برکی انسپکٹر طارق ظفر خاں نے پانچ سالہ بچی سے مبینہ بداخلاقی کی کوشش کرنے والے ملزم شبیر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے پانچ سالہ (ذ) کو گھر کے سامنے سے کھیلتے ہوئے اغوا کیا۔ بچی کے شور پر راہگیروں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی اور پولیس کو اطلاع دی جس نے تعاقب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

علاقائی -