محمود بوٹی کے علاقہ سے ملنے والی 40 سالہ شخص کی نعش کی شناخت نہ ہو سکی

محمود بوٹی کے علاقہ سے ملنے والی 40 سالہ شخص کی نعش کی شناخت نہ ہو سکی

لاہور(خبرنگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں ہلاک ہونے والے 45 سالہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کے مطابق تین روز قبل محمود بوٹی میں سڑک کنارے ایک 45 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی تھی۔ ہلاک ہونے والا شخص شکل و صورت سے نشئی لگتا ہے اور اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جس پر نعش مردہ خانہ میں جمع کروا دی گئی ہے اور شناخت کے لئے علاقہ میں اردگرد کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی