ٹریفک چالان کے جرمانوں کی رقم کا 25فیصد ٹریفک انفراسٹر کچر پر خرچ کرنے کی تجویز
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے ٹریفک چالان کے جرمانوں کی رقم کا 25 فی صد ٹریفک انفراسٹرکچر پر خرچ کرنے کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کردی۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ کو ارسال کی گئی سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ ٹریفک چالان کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم کا کل 25 فی صد ٹریفک انفراسٹرکچر اور ٹریفک سگنلز پر خرچ کرنے کی منظوری دی جائے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے جرمانہ کی مد میں 20 فی صد اضافہ کی بھی تجویز دی ہے۔ محکمہ خزانہ کے بعد یہ سمری حتمی منظوری کے لئے نگران حکومت کو ارسال کر دی جائے گی۔