پارلیمانی سیاست میں بھٹو کی موجودگی ہی پاکستان کے بہتر دفاع کی ضمانت ہے: بلاول بھٹو زرداری

پارلیمانی سیاست میں بھٹو کی موجودگی ہی پاکستان کے بہتر دفاع کی ضمانت ہے: ...

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے حلقہ این اے 246لیاری سے کاغذات نامز د گی جمع کرادیئے ۔ بلاول بھٹونے کہاہے بھٹو ہی جمہوریت کا دفاع کر سکتا ہے، پارلیمانی سیاست میں بھٹو ہو گا تو پاکستان کا بہتر دفاع بھی ہو گا ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سٹی کورٹ آمد سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔بلاول بھٹو زرداری نے لیاری کے حلقے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ان کے قانونی مشیرسابق وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک بلاول بھٹو کے کورنگ امیدوار ہوں گے۔بلاول بھٹوسٹی کورٹ پہنچے تو جیالوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال پرجوش نعروں سے کیا ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد بلاول بھٹونے لیاری کا طوفانی دورہ کرکے جیالوں کوگرما دیا ۔ بلاول بھٹو لیمارکیٹ، چاکیواڑہ، بغدادی اور اطراف کی آ بادیوں میں پہنچے تو انہیں دیکھ کرلیاری کے لوگ سڑکوں پرنکل آئے اور جئے بھٹو کے نعرے بلند کیے ،پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی، وقار مہدی، راشد ربانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں سٹی کورٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی سیاست میں قدم رکھنے کی پہلی منزل کو اپنے لئے خوشی کا لمحہ قراردیا، بلاول بھٹونے کہاخوشی کے اس لمحہ میں وعدہ کرتاہوں شہید بینظیر بھٹو کا مشن مکمل کروں گا، استقبال کرنیوالے کارکنوں اورپارٹی رہنماؤں کا شکریہ اداکرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا عوام کی خدمت ہی ہمارا اصل مقصد ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...