بھارت جلد ٹوٹنے اور کشمیرآزاد ہونے والا ہے: حافظ سعید

بھارت جلد ٹوٹنے اور کشمیرآزاد ہونے والا ہے: حافظ سعید

قصور(بیورورپورٹ) بھارت بہت جلد ٹوٹنے اور کشمیر آزاد ہونے والا ہے، اللہ تعالی مسلمانوں کو بہت بڑی خوشخبری دینے والا ہے،میں نے نواز شریف کو خط لکھا تھا کہ پاکستان کے دشمن بھارت سے دوستی کرنا چھوڑ دو کشمیریوں سے دوستی کرو اور امریکہ کی غلامی چھوڑ دو،آج بھارت انڈیا بڑے بڑے ڈیم بنا رہا ہے اور پاکستان کا پانی روک کر پاکستان کو بنجر بنانا چاہتا ہے، حکمران اللہ سے توبہ کریں اور اس ملک کیلئے مخلص ہوکر کام کرنا شروع کریں،ان خیالات کا اظہار پروفیسر حافظ محمدسعید امیر جماعت الدعوۃ پاکستان نے قصور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہاکہ آج ہر کشمیری نعرہ لگارہاھے کہ پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ اور انڈیا میں بھی نعرے لگ رہے ہیں کہ پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ،عالم کفر مل کر مسلمانوں کی آواز دبانا چاہتا ہے، جس کی وجہ سے ہماری جماعت پر بار بار پابندیاں لگائی جاتی ہے، پاکستان اس وقت خطرات میں گھرا ہوا ہے، مدینہ میں خطرات کے باوجود نبی کریم ﷺنے اس وقت جو حکمت عملی اختیار کی اور قرآن کے فیصلوں پر عمل کیا وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ،آج ہمیں ایسے ہی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...