ن لیگ اور تحریک انصاف نے سیاست کو آلودہ کر دیا: مولا بخش چانڈیو

ن لیگ اور تحریک انصاف نے سیاست کو آلودہ کر دیا: مولا بخش چانڈیو

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور تحریک انصاف نے سیاست کو آلودہ کر دیا ، ایک جماعت کرپشن جبکہ دوسری کتاب میں پھنسی ہے ، ثابت ہو گیا کہ عام انتخابات کیلئے دونوں جماعتوں کے پاس عوامی منشور ہے نہ ایجنڈا ہے ۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ نے ایک دوسری کی عزتیں اچھالنے کی انتہا کر دی ہے ،دونوں جماعتوں میں سیاسی اور معاشرتی اخلاقیات کا جنازہ نکالنے کا مقابلہ چل رہا ہے، جن جماعتوں کو ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی فرصت نہیں وہ عوامی مسائل کیسے حل کریں گی۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ (ن) لیگ نے جو بویا ابھی اس نے کاٹنا ہے، تحریک انصاف جو کچھ بو رہی ہے اسے کاٹے گی، (ن) لیگ ہے کہ مجھے کیوں نکالا سے نہیں نکل رہی، تحریک انصاف ایک ایسی کتاب میں پھنس گئی ہے جو ابھی شائع بھی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت رکھنے والی قوم کا مقدر غیر سنجیدہ سیاسی قیادت کے حوالے نہیں کیا سکتا، صرف پی پی پی وہ جماعت ہے جس کا فوکس عوامی منشور ہے، پی پی کبھی ایسی گندی سیاست کا حصہ بنی نہ اب بنے گی۔

چانڈیو

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...