پیپلز پارٹی پنجاب آفس پر پراپرٹی ڈیلروں کا قبضہ ہوچکا: جاوید اختر ،سہیل ملک

پیپلز پارٹی پنجاب آفس پر پراپرٹی ڈیلروں کا قبضہ ہوچکا: جاوید اختر ،سہیل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر راہنماؤں نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ اس وقت پیپلز پارٹی پنجاب آفس پر پراپرٹی ڈیلروں کا قبضہ ہو چکا ہے سنیئر راہنماؤں اور جیالوں کے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہیں پارٹی کے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگوں میں بھی غیر متعلقہ لوگوں کو بٹھایا گیا پیپلز پارٹی پنجاب کی موجودہ قیادت کے ناروا سلوک کی وجہ سے پارٹی کے سنیئر لوگ پارٹی کو چھوڑ کر جارہے ہیں پارٹی قیادت کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے جب لیڈر شپ بلاول ہاؤس لاہور آتی ہے تو پنجاب تنظیم اپنے چند من پسند لوگوں کو ان سے ملواتی ہے اور سنیئر لوگوں کو لیڈر شپ سے دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جس کی وجہ سے لیڈر شپ اور کارکنوں کے مابین خلاء پیدا ہو رہا ہے جبکہ گزشتہ سال ہارٹی کے جیالے نعمان چودھری کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے لوگوں کو چیئرمین کی ہدائت کے مطابق سامنے لایا جائے تاکہ کارکنوں کی عزت نفس بحال ہو سکے ،ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی کے جیالے نعمان چودھری کی طرف سے کاسمو کلب میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر سینئر رہنما جاوید اختر اور سہیل ملک نے کیا ۔جبکہ اس موقع پر اورنگزیب برکی‘ میاں محمد ایوب ‘ نصیر احمد‘ نورین سلیم ‘ خالد بٹ ‘ میاں محمد اسلم آرائیں ‘ عارف خان ‘ وحید عالمگیراور دیگر بھی موجود تھے۔جاوید اختر نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہر پارٹی ورکر کے ساتھ رابطہ رکھتی تھیں کیونکہ ان کے ساتھ اس وقت کی پارٹی تنظیمیں کارکنوں کو براہ راست ملنے کا موقع فراہم کیا کرتی تھیں وہ ہر ایونٹ مین کارکنوں کے ساتھ رابطہ رکھتی تھیں اسی طرح سے آصف علی زرداری بھی کارکنوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں لیکن جب وہ بلاول ہاؤس لاہور آتے ہیں تو پنجاب تنظیم والے پارٹی کے اصل کارکنوں کو ان سے ملنے نہیں دیتے ۔نعمان چودھری نے کہا کہ میرے ساتھ جن لوگوں نے زیادتی کی ان کے خلاف چیئرمین کی ہدائت کے باوجود کاروائی نہیں کی گئی ۔
جاوید اختر

مزید :

صفحہ آخر -