اسد کھرل پر تشدد ،گل بخاری کا اغوا الگ الگ مقدما ت درج

اسد کھرل پر تشدد ،گل بخاری کا اغوا الگ الگ مقدما ت درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر228 خبرنگار) کینٹ پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کا اینکر پرسن اسد کھرل پر تشدد اور سماجی کارکن و صحافی گل بخاری کے اغوا و بازیابی کے واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ایس پی کینٹ بلال ظفر کے مطابق تھانہ شمالی چھاؤنی میں اسد کھرل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں نامعلوم ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ 7ATA ، ڈکیتی کی دفعہ 394 اور حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسی طرح تھانہ سرور روڈ میں گل بخاری کے اغوا اور بازیابی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور دونوں مقدمات کی تفتیش کے لئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں 6رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو کیسز کی تفتیش کرے گی۔ تفتیشی ٹیم نے جیوفنسنگ ، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور دیگر شواہد کے حصول کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے ممبرز نے گزشتہ روز اسد کھرل کا بیان ریکارڈ اور جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا جبکہ اسی طرح صحافی گل بخاری کی گھر واپسی کے بعدان سے ملاقات کی اور ان کے اغوا کے بارے تفصیلات پوچھی تو گل بخاری نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ ملزمان کو گرفتار کریں میں ان کے بارے کچھ نہیں بتا سکتی۔بتایا گیاہے کہ حنا جیلانی کے دباؤ پر پولیس نے اپنی مدعیت میں اس کیس کا اندراج کیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -