پروفیسر حسن عسکری رضوی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے والے 10ویں اولڈ راوئین

پروفیسر حسن عسکری رضوی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے والے 10ویں اولڈ راوئین

لاہور( این این آئی)نامور ماہرسیاسیات اور تجزیہ نگار پروفیسر حسن عسکری رضوی10ویں اولڈ راوئین ہیں جو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔پنجاب کے پہلے وزیر اعلی نواب افتخار ممدوٹ بھی گورنمنٹ کالج لاہور کے طالبعلم رہے،جبکہ میاں ممتاز دولتانہ،ملک فیروز خان نون،ملک خدابخش بُچہ،محمد حنیف رامے،نواز شریف، دوست محمد کھوسہ،نجم سیٹھی اور شہباز شریف بھی اولڈ راوئینز ہیں ۔ولڈ راوئینز یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگران وزیرِ اعلیٰ کی نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے تمام اولڈ راوئینز اور جی سی یو کے طلباء پروفیسر حسن عسکری رضوی کی نامزدگی پر انتہائی پرُ جوش ہیں اور امید کرتے ہیں وہ اپنے فرائض ایمانداری،غیر جانبداری اور پیشہ وارانہ طریقے سے سر انجام دیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے بھی پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگران وزیرِ اعلیٰ کی نامزدگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اولڈ راوئین

مزید : علاقائی