پی ٹی آئی رہنمافوزیہ بی بی کا عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ

پی ٹی آئی رہنمافوزیہ بی بی کا عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ

پشاور(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان الزام واپس لے کر معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعوی دائر کردیا ہے۔ فوزیہ بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا، مجھ پر بغیر ثبوت کے الزام لگا کر میرا سیاسی کیریئر خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ جب مجھے اپنی جماعت سے انصاف نہیں ملاتو میں نے عدالت سے رجوع کیا اب عمران خان مجھے پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرکے معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

الزام

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...