سپریم کورٹ نے بلوچستان اور کے پی کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں مسترد کریں
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے بلوچستان اورکے پی کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں مستردکردیں اور چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جائیں جاکرالیکشن لڑیں،معاملے کوچھیڑا تو پورے ملک کی حلقہ بندیاں متاثرہوں گی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلوں کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جائیں جاکرالیکشن لڑیں،معاملے کوچھیڑا تو پورے ملک کی حلقہ بندیاں متاثرہوں گی۔ہم پورے ملک کی حلقہ بندیوں کومتاثرنہیں کریں گے،چیف جسٹس نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق تمام درخواستیں خودسنوں گا۔