نگران وزیراعظم کا اپنی کابینہ میں فی الوقت توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے اپنی کابینہ میں فی الوقت توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے وفاقی وزارت توانائی اور آبی وسائل کا اضافی چارج نگراں وزیراطلاعات سید علی ظفر کو دینے کافیصلہ کرتے ہوئے منظوری دے دی۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت آئی ٹی، میری ٹائم، پوسٹل سروسز سمیت کئی وزارتوں کے قلم دان ابھی نہیں دئیے گئے۔
نگران کابینہ