ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کیخلاف دائر درخواست مسترد
اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کیخلاف سیشن کورٹ نے درخواست مستردکردی۔عدالت نے ریحام خان کونوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جون تک جواب طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کیلئے درخواست سیشن کورٹ میں دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیاکہ کتاب کاموادغیرقانونی اورغیراخلاقی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت کتاب کی اشاعت روکنے کاحکم دے جسے سیشن کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے ریحام خان کونوٹس جاری کر دیا اور 13 جون تک جواب طلب کر لیا۔