نگران وزیراعظم سے نیول چیف اور گورنر سٹیٹ بینک کی ملاقات ، اہم امور پر گفتگو

نگران وزیراعظم سے نیول چیف اور گورنر سٹیٹ بینک کی ملاقات ، اہم امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) نگران وزیراعظم ناصر الملک سے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی اور نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ جمعرات کو نگران وزیراعظم ناصر الملک سے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی اور نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاک نیوی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ یہ بات وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بنک نے پاکستان کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -