خفیہ مشین مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو نشانہ بنا رہی ہے، احسن اقبال
لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کے خلاف گیم کو سمجھتے ہیں خفیہ مشین مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو یکے بعد دیگرے نشانہ بنا رہی ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ووٹر کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اچھا کام نہیں کیا لیکن عوام صورتحال کو بخوبی جانتے ہیں اور وہ گیم کو سمجھتے ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستان میں تبدیلی دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو جتنا بھی دبایا جائے گا یہ مزید ابھر کر سامنے آئے گی۔