نوابشاہ ،آصف زرداری، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سمیت دیگر امیدوار اسکروٹنی کیلئے طلب

نوابشاہ ،آصف زرداری، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سمیت دیگر امیدوار اسکروٹنی کیلئے ...

نواب شاہ (آن لائن)ریٹرننگ آفیسر نے آصف علی زرداری اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سمیت دیگر امیدواروں کو اسکروٹنی کیلئے طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018ء کے سلسلے میں گزشتہ روز این اے 213 سے سابق صدر اور پی پی کے کو چیئر مین آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی ان کے وکیل ، جبکہ ان کی بہن سابق ایم این اے ڈاکٹر عذرا فضل جنہوں نے اپنی قومی اسمبلی کی سیٹ آصف علی زرداری کیلئے خالی کرکے پی ایس 39 دوڑ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے نے اچانک صوبائی اسمبلی کی سیٹ 213 کیلئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے ریٹرنگ آفیسر محمد محبوب اعوان کی عدالت پہنچی اور کاغذات جمع کرائے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے آصف علی زرداری کے کورننگ امیدوار کے طور پر فارم جمع کرائے ہیں۔علاوہ ازیں دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواران جن میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن وغیرہ شامل ہیں کے امیدوار جن میں سید جی ایم شاہ، عبدالحمید کھوسہ شامل ہیں نے بھی فارم جمع کرادئے۔ اس موقع پراین اے 213 کے ریٹرننگ آفیسر نے 13جون کو آصف علی زرداری اور 14 جون کو ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو اسکروٹنی کیلئے طلب کرلیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...