نان رجسٹرڈ، کوٹہ ہولڈر ٹریول ایجنٹ نے سستے حج کے نام پر بکنگ شروع کر دی

نان رجسٹرڈ، کوٹہ ہولڈر ٹریول ایجنٹ نے سستے حج کے نام پر بکنگ شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سے)پرائیویٹ حج سکیم 2018ء کی بکنگ کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف شہروں میں نان رجسٹرڈ اور نان کوٹہ ہولڈر ٹریول ایجنٹ نے سستے حج کے نام پر لوٹ مار شروع کر دی بڑے فراڈ کا خدشہ،سادہ لوح افراد سے سستے حج کے نام پر کروڑوں روپے اکٹھا کرنے کا سلسلہ جاری ،وزارت مذہبی امور سمیت سرکاری ایجنسیاں خاموش،نان رجسٹرڈ ،نان کوٹہ ہولڈر نے حج 2018ء کی بکنگ شروع ہے کے اپنے دفاتر کے گردونواح میں بڑے بڑے فلیکس ،پوسٹر آویزاں کر دئیے،دھڑے سے حاجیوں کی بکنگ جاری،وزارت مذہبی امور کے نان کوٹہ ہولڈر،نان رجسٹرڈ کی طرف سے بکنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کے دعوے ٹھس،ہر ضلع ،تحصیل اور قصبات میں حاجیوں کی بکنگ جاری،وزارت مذہبی امور نے ویب سایٹ www.hajjinfo.org پر حج2018ء کے لیے رجسٹرڈ حج آرگنائزر کی فہرست ،الاٹ ہونے والا کوٹہ ،چیف ایگزیکٹو کا نام ،ڈائریکٹر کا نام اور کمپنی کا پتہ درج کیا ہے تا کہ حاجی بکنگ کروانے سے پہلے تصدیق کر لے کہ اس کی بکنگ جہاں ہو رہی ہے وہ رجسٹرڈ بھی ہے یا نہیں ہے،وزارت نے اعلان کیا تھا کہ وہ قومی اخبارات میں رجسٹرڈحج آرگنائزر کی تفصیل عوام کے لیے جاری کریں گے اب تک نہیں کی ،حج آرگنائزر کی نمائندہ ہوپ نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اخبارات کو اشتہار جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے ہر ضلع میں درجنوں سادہ لوح افراد نان رجسٹرڈ،نان کوٹہ ہولڈر کے دفاتر میں بھاری رقوم جمع کرا رہے ہیں۔
سستا حج

مزید :

صفحہ آخر -