اے این پی بھی حسن عسکری کی نگران وزیراعلی پنجاب تقرری پر معترض
اسلام آباد (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی نے بھی پنجاب کے نگران وزیراعلی کے طورپر حسن عسکری کی تقرری پر ا عتراض ا ٹھادیا ۔ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے اپنے ردعمل میں کہا حسن عسکری جمہوریت کیخلاف ہیں ۔حسن عسکری سے بہتر تھا فواد چوہدری کو پنجاب کا نگراں وزیر اعلی بنا دیتے ۔ کم از کم فواد چوہدری جمہوری نظام پر تو یقین رکھتے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے کیسے ایک متنازع شخص کو سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا ،کیا الیکشن کمیشن ملک میں صاف شفاف انتخابات کرا سکے گا ؟ ۔ہ ترجمان الیکشن کمیشن کو کیا علم ملک میں الیکشن کیسے ہو گا ۔یہ سوچنا درست نہیں ہو گا کہ الیکشن کمیشن ملک میں صاف الیکشن کرا سکے گا۔
اے این پی